کامیکازے ڈرونز، بھاری ہتھیار – بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی حملے کی ویڈیو جاری کردی

9

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں کیے گئے آپریشن ’’ہژدہ خول‘‘ کی تقریباً آٹھ منٹ پر مشتمل ویڈیو جاری کردی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اس کے مسلح سرمچاروں کو پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ بی ایل اے کے فضائی یونٹ ’’قہر‘‘ کی جانب سے کیمپ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بناتے ہوئے بھی مناظر شامل ہیں۔

بی ایل اے کے بیان کے مطابق یہ کارروائی 21 نومبر 2026 کو نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں پاکستانی فوج کے 93 ونگ کے کیمپ کے خلاف کی گئی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن میں اس کے سرمچاروں نے حصہ لیا، جبکہ ڈرون یونٹ قہر نے کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں ڈرون کے ذریعے فوجی کیمپ کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ڈرون حملوں کے نتیجے میں کیمپ کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوتا ہے۔

ویڈیو میں حملوں کے بعد کیمپ کے اندر ہونے والی تباہی اور ہلاک اہلکاروں کی لاشیں بھی دکھائی گئی ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن ہژدہ کھول کے دوران پاکستانی فوج کے 13 اہلکار ہلاک جبکہ 11 سے زائد زخمی ہوئے۔

تنظیم کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر اس کے مسلح سرمچار تعینات تھے، جنہوں نے فوجی کیمپ کے علاوہ کمک کی نقل و حرکت کو بھی نشانہ بنایا۔

بی ایل اے کے بیان کے مطابق آپریشن کے دوران اس کے دیگر مسلح گروپوں نے ریکو اور ہارونی کے علاقوں سے ہژدہ کھول کی جانب آنے والی پاکستانی فوجی کمک کو نشانہ بنایا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد فوجی کمک کی پیش قدمی کو روکنا اور مرکزی کارروائی کے دوران اضافی فوجی دستوں کی آمد میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری کردہ تقریباً آٹھ منٹ کی ویڈیو میں کیمپ پر حملے، ڈرون کارروائی اور حملوں کے بعد کے مناظر شامل ہیں۔ تنظیم نے ویڈیو کے ہائی ڈیفینیشن اور کم ریزولوشن ورژن بھی جاری کیے ہیں۔