نوشکی: مرکزی شاہراہ پر بڑی گاڑی نذرآتش

158

مسلح افراد نے ٹرالر گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

نوشکی کے علاقے کچکی میں کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے این ٹرالر گاڑی کو نذر آتش کردیا، جس سے ٹرک جل کر تباہ ہوگیا۔ مسلح افراد نے ڈرائیور اور کلینڈر کو چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ اس دوران مسلح افراد کی ناکہ بندی اور مذکورہ گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے پاکستانی فورسز کے اہلکار بھی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

بلوچستان سے کوئلے سمیت دیگر معدنیات بذریعہ سڑک پنجاب اور پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کو منتقل کی جاتی ہیں۔ حالیہ امریکہ، ایران تصادم اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل و ایل این جی بلوچستان کے ذریعے پنجاب منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جو بلوچ آزادی پسندوں کے حملوں کے بعد شدید متاثر ہوا ہے۔

پنجاب کے فیکٹری و مل مالکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرکوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے، جبکہ انہوں نے حکومت سے امن و امان کی بحالی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔