موصولہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی پانوان کے رہائشی اعظم بلوچ ولد احمد، عمر 80 سال، پیشے کے لحاظ سے کسان ہیں۔ انہیں 11 جولائی 2026 کو شام تقریباً 4 بجے ان کے گھر سے پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
دوسرا واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں کلی کاریز کمال کے رہائشی زاہد بلوچ ولد حاجی عبد الکریم، عمر 19 سال، جو ایک طالب علم ہیں، کو 5 جولائی 2026 کو شام 7 بجے چونگی کراس، مستونگ سے ایف سی اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔


















































