کچھی کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ بی آر جی

28

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ناکہ بندی کے دوران قابض فورسز نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی سرمچاروں کے جوابی کارروائی میں دشمن کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ گزشتہ شب سے لیکر آج شام تک کچھی کے مختلف علاقوں، ڈھاڈر، میر باغ اور قلمدین میں سرمچاروں نے گشت کیا تاہم اس دوران کوئی ریاستی عناصر یا سرکاری اداروں کے کارندے وہاں گزرنہ سکے۔ دورانِ ناکہ بندی سرمچاروں نے اپنی قوم کے لوگوں کے ساتھ انتہائی محبت اور شفقت کا برتاؤ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم بی آر جی کچھی کے مختلف علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔