بسیمہ: تجارتی روٹ پر فورسز چوکی دھماکے میں تباہ

289

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں لیویز فورس کی ایک چوکی کو ایک دھماکے میں تباہ کردیا گیا۔

گذشتہ شب تجارتی روٹ پر قائم لیویز فورس کی چوکی کو نامعلوم افراد نے کنٹرول میں لینے کے بعد بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

خیال رہے اس سے قبل گذشتہ دنوں دالبندین اور نوشکی میں اسی نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں جہاں تجارتی روٹ کی سیکورٹی کیلئے قائم لیویز و پولیس کے تھانوں اور چوکیوں کو دھماکوں میں تباہ کیا جاچکا ہے۔