کچھی میں دو الگ الگ لائنوں سے 4 بجلی کی ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

137

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کمبڑی پل کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ سے کوئٹہ جانے والی بجلی کی دو الگ الگ لائنوں کے ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔ ان دھماکوں سے دونوں لائنوں کے 4 ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ 4 اور ٹاورز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔