مستونگ حملہ: 45 سے زائد فوجی ہلاک، لڑائی بدستور جاری — بی ایل اے

326

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جانے والے بسوں کے قافلے، ان کے حفاظتی دستوں اور بعد ازاں موقع پر پہنچنے والی عسکری کمک پر کیئے گئے مربوط و شدید حملے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ حملہ بی ایل اے کے ہر اول دستے “فتح اسکواڈ” نے سرانجام دی۔ تادمِ تحریر، دشمن فوج سے شدید لڑائی بدستور جاری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اس کارروائی میں قابض فوج کے 45 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ میدانِ جنگ کے تازہ ترین حالات کے پیشِ نظر ہلاکتوں کی اس تعداد میں مزید غیر معمولی اضافے کا قوی امکان ہے۔

مزید کہاکہ اس بڑے معرکے کی حتمی آپریشنل تفصیلات اور دشمن کے جانی و مالی نقصانات پر مشتمل مفصل بیان جلد ہی میڈیا کے لیئے جاری کیا جائے گا۔