کیچ: پاکستانی فورسز کی آپریشن، متعدد گھر نذر آتش و تباہ

131

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے اور نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی لوٹ مار بھی کی گئی۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ واقعہ تمپ کے علاقے گومازی میں پیش آیا، جہاں پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا۔

عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ فورسز نے علاقے میں متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس دوران بعض گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور بعد ازاں کئی رہائشی مکانات کو آگ لگا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود روزمرہ استعمال کی اشیاء، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا یا لے جایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔