اوچ پاور پلانٹ بجلی کے مرکزی دو ٹاور حملوں میں تباہ کئے۔ بی آر جی

125

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے رابی میں اوچ پاور پلانٹ سے نکلنے والی دو مرکزی ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے، اسی دوران پاور پلانٹ میں بھی آتشزگی ہوئی جبکہ ٹاورز تباہ ہونے کے باعث بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بجلی مطلع ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔