بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد کا کنٹرول برقرار، معدنیات لیجانے والی ایک اور گاڑی نذرآتش
مستونگ کے علاقے کانک میں ببری کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ (آر سی ڈی) پر گیس لیجانے والی ایک بوزر گاڑی کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔
قبل ازیں نوشکی میں مل کے مقام پر مسلح افراد نے تین بوزر گاڑیوں اور ایک ٹرالر کو مسلح حملے میں نشانہ بنانے کے بعد نذر آتش کرکے تباہ کردیا تھا۔
رواں ہفتے دالبندین، نوشکی اور مستونگ میں مرکزی شاہراہوں پر اٹھارہ گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
ان کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ شاہراہ گذشتہ دو مہینوں سے بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول میں ہے۔


















































