مستونگ: پاکستانی فورسز کے رسد گاڑیوں پر حملہ، جھڑپیں

310
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کی رسد گاڑیوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے، علاقے میں دیر تک جھڑپیں جاری رہی تاہم فورسز رسد پہنچانے میں ناکام رہیں۔

مستونگ کے علاقے دشت میں کرّی ڈور کے مقام پر مسلح افراد نے اس وقت پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے کیمپوں کیلئے رسد لے جارہے تھے۔ حملے کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوا جو دیر تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مختلف مقامات پر شیلنگ کی گئی تاہم فورسز رسد پہنچانے میں ناکام رہیں۔

حکام نے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔