دالبندین، مستونگ: مرکزی شاہراہ پر سات بڑی گاڑیوں پر فائرنگ

306

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور مستونگ میں دو مختلف واقعات میں سات بڑی گاڑیوں کو فائرنگ کے واقعات میں نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آج دالبندین میں یکمچ کے قریب برتاگزی کے مقام پر مسلح افراد نے تین ٹرالر گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔

گذشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین کنٹینرز اور ایک ڈمپر کو نقصان پہنچایا تھا۔

مذکورہ دونوں واقعات میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔