بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں راڑا شم، چاپ میں 90 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرازق خجک نے بتائی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
عبدالرازق خجک کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی امداد کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔













































