خاران میں مسلح ناکہ بندیاں، فورسز پر حملہ، دو پل تباہ

90

بلوچستان کے علاقے خاران میں مختلف مقامات پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی ہے جہاں فورسز کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہراہ پر دو پلوں کو تباہ کردیا گیا۔

آج صبح خاران میں نوروز قلات، زاروزئی اور ساراوان کے مقامات پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے علاقوں کا کنٹرول حاصل کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کو اس وقت مسلح حملے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ نوروز قلات کے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کرہی تھی۔ حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید برآں ساراوان میں خاران – کراچی مرکزی شاہراہ پر دو پلوں کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوروز قلات میں فورسز کی جانب سے عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کیئے گئے ہیں تاہم تاحال نقصانات کے حوالے سے معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

مذکورہ کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔