بلوچستان کے مختلف اضلاع چاغی، خضدار، کوئٹہ، نوشکی اور سوراب سے ایک جبری گمشدگی اور بازیابی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چاغی کے علاقے کلی لشکر آپ سے تعلق رکھنے والے حمل خان ولد لوانگ خان دسمبر 2025 میں دوپہر 2 بجے پاکستانی فورسز نے حراست میں لئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب مختلف اضلاع سے بازیاب ہونے والوں میں خضدار سے زبیر ولد مراد خان شامل ہیں جنہیں 20 نومبر 2025 کو حراست میں لیا گیا تھا اور وہ 22 جون 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔
کوئٹہ سریاب سے عادل بلوچ ولد محمد شریف کو 6 جون 2026 کو حراست میں لیا گیا تھا جو 25 جون کو بازیاب ہوئے۔
سوراب کے علاقے سے علی احمد ریکی ولد رشید احمد کو 24 جنوری 2026 کو حراست میں لینے کے بعد 18 جون کو سریاب بائی پاس سے بازیاب کیا گیا۔
نوشکی کے مختلف علاقوں کلی جمالدینی اور قاضی آباد سے بھی متعدد افراد کو مختلف اوقات میں بازیاب کیا گیا جن میں طیب، اللہ نظر، علی محمد، سعداللہ، سدام اور حاجی غلام شامل ہیں۔ تمام افراد کو 24 اور 25 جون 2026 کو بازیاب کیا گیا۔
مجموعی طور پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 10 افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔



















































