بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج بروز پیر، مورخہ 8 جون 2026 کو نال شہر پر ایک بڑا حملہ کر کے اس کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، جو اس وقت بھی بدستور برقرار ہے۔ سرمچاروں نے شہر کے پولیس تھانے سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران سرمچاروں نے بلوچستان کے وسائل اور معدنیات کی لوٹ مار میں مصروف عمل ایک فیکٹری کو نشانہ بنا کر نذرِ آتش کر دیا۔ یہ فیکٹری قابض ریاست کی سرپرستی میں بلوچ قومی وسائل کے استحصال کا ذریعہ بنی ہوئی تھی، جسے سرمچاروں نے تباہ کر کے خاکستر کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد، پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج کے ساتھ سرمچاروں کی مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ اپنے دفاع کی ناکام کوششوں میں مصروف دشمن فوج کو شدید ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور سرمچاروں کے سخت محاصرے کے باعث فورسز کو پسپائی کا سامنا ہے۔ نال شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے اب بھی سرمچاروں کی گرفت میں ہیں اور ان کی پوزیشنیں مضبوطی سے برقرار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران دشمن کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصان اور آپریشن کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی باقاعدہ طور پر میڈیا کے لیے جاری کی جائے گی۔














































