تربت: درمکول پیدرک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

218

تربت کے علاقے درمکول پیدرک میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی شناخت شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد اور الطاف حسین ولد مراد کے ناموں سے کی ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد فائرنگ کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شاہ بیگ سردار عزیز کا بیٹا تھا۔ سردار عزیز اور اس کے بیٹوں کے حوالے سے ماضی میں یہ الزامات سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” کی قیادت کرتے ہیں۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ ناہی کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔