نال: آزادی پسندوں کا اہم سرکاری تنصیبات پر کنٹرول

1

خضدار کے علاقے نال میں آزادی پسندوں اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں پیر کے روز جاری رہیں، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق آزادی پسندوں نے متعدد اہم سرکاری تنصیبات پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آزادی پسندوں نے سرکاری دفاتر، بینکوں، لیویز مراکز اور پولیس تھانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بعض سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں علاقے کے مختلف حصوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دن بھر مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے فائرنگ اور جھڑپوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں،

تاحال حکومتی حکام کی جانب سے صورتحال پر کوئی تفصیلی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ان اطلاعات کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔