زامران اور بلیدہ میں فوجی آپریشن، شیلنگ اور ڈرون حملے

201

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح سے آپریشن کی جارہی ہے جن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ سمیت ڈرون حملے شامل ہیں۔

آج صبح سویرے زامران کے علاقے جالگی اور گردونواح میں پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کیا جس میں پیدل اہلکاروں کی بھاری تعداد حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں فضائی کمک حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مختلف مقامات پر شیلنگ کی گئی جبکہ کواڈ کاپٹر سے گولے گرائے گئے ہیں۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء بلیدہ میں ڈرون طیارے سے حملے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کچھی کے علاقے سنی میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپیں جاری ہے قبل ازیں مذکورہ علاقے میں فورسز کی ایک گاڑی کو بھی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔