یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) نے ضلع کچھی میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، تنظیم کے ترجمان مزار بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 8:30 بجے کے قریب ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے چیغڑدی میں قابض پاکستانی آرمی کے سات گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں موجود ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے مرکزی چیک پوسٹ کی طرف جا رہے تھے دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ جس کے بعد قافلے میں شامل فورسز کے ساتھ مختصر جھڑپوں کے بعد ہمارے سرمچار چھاپہ مار جنگ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے.جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔













































