گوادر کے علاقے دشت شولیک میں واقع ھوتانی بازار کے قریب ڈرون حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت صادق ولد مراد محمد اور ماجد ولد عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز صبح سے ہی دشت شولیک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازیں دیکھی جا رہی تھیں۔
تاہم حکام کی جانب سے تاحال حملے یا اس کی نوعیت کے حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔



















































