کچی میں مرکزی پل تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. یو بی اے

165

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یو بی اے سرمچاروں نے گزشتہ شام 7:30 کے قریب ضلع کچھی کے علاقے سنی رودی کہور کے مقام میں قائم مرکزی پل کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق اس کارروائی سے دشمن کی لاجسٹک رسد اور نقل و حرکت کو شدید نقصان پہنچا ہے، مذکورہ پل قابض پاکستانی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فوجی رسد نقل و حمل اور آپریشنل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جو اب مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے 

مزار بلوچ نے مزید کہا ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔