کیچ: زامران میں فوجی آپریشن، ڈرون حملہ

223

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کا آپریشن بدستور جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز سے جاری اس آپریشن کے دوران علاقے میں پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مختلف مقامات پر شیلنگ کی گئی جبکہ بعض علاقوں میں ڈرون کے ذریعے بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب حکام کی جانب سے اس آپریشن سے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔