بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عامر نور کے نام سے ہوئی ہے، جو تمپ کے علاقے کونشقلات کے رہائشی تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر نور نومبر 2024 میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے اور طویل عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد حال ہی میں، چار روز قبل، بازیاب ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ علاج کی غرض سے کراچی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے بس کو روک کر انہیں نیچے اتارا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تھا، جسے مقامی سطح پر ’ڈیتھ اسکواڈ‘ کہا جاتا ہے
















































