کیچ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد جبری لاپتہ

142

بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ افراد کی شناخت ندیم ولد حاصل خان، محمد تاج ولد تاج محمد اور سلیمان ولد امان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم کو کل رات ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں گھر چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

جبکہ سترہ مارچ ضلع کیچ کے علاقے شاپک سے محمد تاج اور پنجگور سے کے علاقے خدابادان سے سلیمان کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔