بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اللہ والا مسجد کے قریب ایگل اسکواڈ کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکار موٹر سائیکل پر گزر رہے تھے۔
زور دھماکے میں اہلکاروں کا نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم فورسز علاقے کو گھیرے میں لیکر کسی کو جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی ہے۔
خیال رہے ایگل اسکواڈ پر غیر قانونی حراست، تشدد و قتل سمیت جعلی مقابلوں میں بلوچ نوجوانوں کو قتل کرنے الزامات میں حالیہ دنوں اضافہ ہوا ہے۔
تین روز قبل ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں ایک نوجوان خالد ساسولی کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ خون عطیہ کرنے کے بعد ہسپتال سے واپس آرہا تھا۔
قبل ازیں گذشتہ ہفتے ایک نوجوان اسرار احمد کو غیر قانونی حراست میں تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ اسرار احمد کے والد محمد انور کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو چھ روز قبل ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، تاہم انہیں اس گرفتاری سے متعلق کسی بھی تھانے میں تصدیق نہیں مل سکی۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں ایس پی سریاب کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے لباس کے ناڑے سے خودکشی کر لی ہے۔
تاہم بعدازاں مذکورہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش لواحقین کو موصول ہوئی۔


















































