بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز آپریشن کررہی ہے، آپریشن میں مصروف اہلکاروں مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔
آج علی الصبح پاکستانی فوج کی متعدد گاڑیوں کے قافلوں نے خاران کے علاقے المرک، کسان اور گردنواح کے علاقے میں پیش قدمی کا آغاز کیا۔ اس دوران فورسز کے دس گاڑیوں کے قافلے کو پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے تاہم حکام نے تاحال آپریشن و جھڑپوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
گذشتہ روز خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی فوج کو اس وقت جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب فورسز کو سوہندہ کے علاقے میں پہلے بم دھماکے اور بعدازاں مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق زہری میں رات گئے تک طویل جھڑپیں جاری رہی جبکہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی تھی۔



















































