بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ تمپ سٹی پولیس ایریا میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے نبیل عرف نبول ولد بابت خان سکنہ تمپ پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تربت ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔