تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، “ڈیتھ اسکواڈ” سے وابستہ شخص ہلاک

197

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باسط ولد خدا بخش نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے بتایا جاتا ہے جسے مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باسط کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔