تمپ: ایف سی کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی

55

بلوچستان کے علاقے تمپ میں ہفتے کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے راستہ کلیئرنس کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی کی ٹیم معمول کی سیکیورٹی کارروائی کے تحت راستے کی کلیئرنس میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے ایف سی ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا،

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں۔