مستونگ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

633

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کیمپ کو مستونگ اسپلنجی مائی لالین کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی جبکہ ذرائع کا دعوی ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔