ژوب: بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

100

بلوچستان کے ضلع ژوب سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی۔

ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو سے ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پی ایم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختارنے کہا کہ پولیو وائرس سے اس سال 9 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

انسداد پولیو کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو سے بچنے کا سب سے موثر طریقہ پولیو سے بچائو کی متعدد ڈوز ہیں۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر محمد انوار الحق نے کہا کہ رواں سال اب تک 6 انسداد پولیو مہم ہو چکی ہیں، بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔