کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

326

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل تمپ کے علاقے دازن کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شریف ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نماز عشاء کے بعد پیش آیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔