محمد جان کو قومی مفادات کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں پر سزائے موت دی گئی۔ بی ایل ایف

508

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منحرف سرمچار محمد جان ولد رسول بخش بلوچ قوم کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور پیر کے روز مناسب موقع دیکھ کر اسے میناز ، بلیدہ کے بازار میں فائرنگ کرکے غیرموثر کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منحرف سرمچار محمد جان ماضی میں بی ایل ایف سے وابستہ تھا۔2016 کو سرینڈر کرنے کے بعد پاکستانی فوج کی سہولت کار کا کردار ادا کر رہا تھا۔قومی کارکنان پر سرینڈر کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے علاوہ پاکستانی فوج کی عسکری کارروائیوں میں بھی اس کا مددگار تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کی موت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تمام ریاستی آلہ کاروں کو انتباہ کرتی ہے کہ وہ اپنی قوم دشمن سرگرمیوں سے باز آئیں وگرنہ بی ایل ایف ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں بھی ان کے جرائم کی سنگین سزا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے غداری کے مرتکب افراد کی موت عبرت ناک ہوتی ہے جس پر اس کی آنے والی کئی نسلوں کو بھی شرمندگی کا سامنا رہے گا۔بلوچ قوم کے ہرفرد پر واجب ہے کہ وہ ہرممکن طریقے سے بلوچ قومی تحریک کا ساتھ دیں اگر کوئی اپنی انسانی کمزوریوں کی وجہ سے تحریک کا ساتھ نہیں دے سکتا وہ دشمن کا آلہ کار بن کر اپنا مستقبل تاریک نہ کرئے۔بی ایل ایف واضح کرتی ہے کہ قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔