کوئٹہ: بم دھماکے میں پی ایم ڈی سی پروجیکٹ منیجر ہلاک

345

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر شبر مرزا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائن فیلڈ جا رہا تھا۔ تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔