نوشکی: مسلح حملوں میں دو مواصلاتی ٹاور ناکارہ

200
تصویر: بی ایل ایف میڈیا، آشوب

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دو مختلف مقامات پر مسلح افراد نے دو موبائل ٹاوروں کو نشانہ بناکر ناکرہ کردیا۔

گذشتہ رات نوشکی کے علاقے کیشنگی میں پٹی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو ناکارہ کردیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ٹاور کے مشینری سمیت سولر پلیٹس کو ناکارہ کردیا ہے۔

قبل ازیں گذشتہ روز ریکو کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ایک اور موبائل ٹاور کو ناکارہ کیا۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متعدد مواصلاتی ٹاوروں کو تباہ کرچکے ہیں۔

مذکورہ تنظیموں کا موقف ہے کہ مختلف کم آبادی والے علاقوں میں پاکستان فوج کی ایماء پر موبائل ٹاور نصب کرکے ان سے جاسوسی کا کام لیا جاتا ہے یا فوجی اہلکاروں اور کمپنیوں کو سہولیات فراہم کی جاری ہے۔