قلات: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح حملہ

489

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

بعدازاں حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے جبکہ حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہیں۔ اس سے قبل بھی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔