عبدالحمید زہری 31 مہینے جبری گمشدگی کے بعد بازیاب

725

جبری لاپتہ عبدالحمید زہری اکتیس مہینے جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے عبدالحمید کی بیٹی سعید حمید نے ‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اکتیس مہینے کی اذیت تکلیف سہنے کے بعد میرے ابو عبدالحمید زہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔

عبدالحمید زہری کو 10 اپریل سال 2021 کو کراچی سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تھا۔

عبدالحمید کے اہلخانہ انکے جبری گمشدگی کے خلاف گذشتہ دو سالوں سے کراچی، اسلام آباد سمیت بلوچستان میں احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں-