پاکستانی فوج کا سندھی قومپرست کے گھر پر چھاپہ، فائرنگ سے 7 افراد جانبحق

743

نوابشاہ، سکرنڈ کے گائوں ماڑی جلبانی میں پاکستانی فورسز اور پولیس نے بزرگ سندھی قومپرست رہنماء رجب جلبانی کے گھر پر چھاپے مارا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین اور دو مر جانبحق ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پاکستانی فورسز نے قومپرست رہنما رجب جلبانی کے گھر پر چھاپے مارے ہیں اور انہیں ایک بار جبری لاپتہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی فورسز نے سکرنڈ میں 5 عورتوں سمیت 2 مردوں کو شہید کردیا ہے، یہ انسانی حقوق کی کھلی پائمالی ہے۔ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری نوٹیس لیں اور سندھ بھر میں بھرپور ردعمل اور احتجاج کی اپیل کرتے ہیں۔

جبکہ اس واقعے پر جیئے سندھ قومی محاذ (آریسر) چیئرمین اسلم خیرپوری سمیت دیگر قومپرست جماعتوں اور سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔