قلات: بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

192

قلات کے علاقے منگچر میں بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگچرمیں بھائی نے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے کی شناخت ذکریا ولد محمد اعظم لانگو سکنہ مین بازار منگچر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکے بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اس کو زخمی کردیا۔ زخمی حالت میں اس کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا ۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعہ کی تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔