کیچ: گاڑی پر بم حملہ، یوسی چیئرمین سمیت 7 افراد ہلاک

1157

ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں ایک دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بالگتر میں پیر کے روز ایک گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سات افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار قاسم سکنہ پنجگور شامل ہیں۔

ہلاک افراد شادی کی ایک تقریب میں قریبی گاؤں سے واپس جارہے تھے جنہیں چاکر بازار کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔