مشکے: مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا ہلاک

167

آواران کے علاقے مشکے میں پیر کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مشکے کے علاقے جکی کے مقام پر پیش آیا ہے، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت مدد علی ولد شفیع محمد اور اس کے والد شفیع محمد ولد نندو محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص عبیداللہ ولد مدد علی زخمی ہوا ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے جبکہ لیویز فورس نے زخمی اور لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال مشکے منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیے گئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔