کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

195

کیچ کے علاقہ تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدوئی شیپ چار کے درمیان واقع پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ شام راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ، تاہم پاکستانی حکام کا تاحال اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

مذکورہ علاقوں میں اکثر و بیشتر پاکستانی فورسز پر مسلح آزادی پسند تنظیمیں ہی اس نوعیت کے حملے کرتے ہیں، تاہم آج کے تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔