کوئٹہ؛ ٹی ٹی پی کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

243

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سریاب روڈ مل کالونی کے قریب پیش آیا جہاں کچھ نامعلوم افراد نے اچانک سے فائرنگ شروع کر دیجس کے باعث ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ہلاک اہلکار کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

ترجمان محمد خراسانی نے بیان میں کہا کہ آج صبح تقریبا آٹھ بجے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مل ایریامیں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔