بولان: فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک

191

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل مچھ کے علاقے کرتہ کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت وسیم خان اور عبدالمالک کے نام سے ہوئی ہے، جو باپ اور بیٹے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی رنجش کی بنا پر پیش آیا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، مزید کاروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔