ڈیرہ مراد جمالی : پولیس تشدد سے نوجوان زخمی

130

ڈیرہ مراد جمالی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ فلیجی نے مقامی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے شہری کے نازک اعضا پر شدید قسم کے تشدد سے خون جاری ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او کے تشدد سے مقامی شہری موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہو گیا ۔

جزوی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والا شہری علیل حالت میں حصول انصاف کے لئے ڈی آئی جی آفس نصیر آباد پہنچ گیا ۔متاثرہ شہری علیل حالت میں ڈی آئی جی آفس کے احاطے میں درخت کے نیچے شدید گرمی میں انصاف کا منتظر رہا۔

زخمی شہری فائق نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس کے اسٹاف کے مطابق صاحب کی طبیعت خراب ہے وہ دفتر میں نہیں ہیں ،اگر میری موت واقع ہوگئی تو ذمہ دار ایس ایچ او فلیجی ہیں جنہوں نے مجھ پر شدید تشدد کیا۔