تربت اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

247

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور تربت سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 اگست کی شام 5 بجے تربت کے علاقے کہن پشت کوشقلات سے فورسز نے داد رحیم ولد الیاس نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان تیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔

دوسری جانب سے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں آج دوپہر کو پاکستانی فورسز عدالت روڈ سے لائبریری کے سامنے دو نوجوان کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

تاہم لاپتہ ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔