مستونگ: فائرنگ سے فورسز اہلکار ہلاک، بھائی زخمی

244

مستونگ میں فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے کلی باقی کانک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ٹی ایف کا کانسٹیبل محمد ابراھیم ولد محمد قاسم سمالانی ہلاک جبکہ اسکا بھائی محمد ثاقب ولد محمدقاسم شدید زخمی ہو گیا۔

لاش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ بتایا جارہا ہے۔