قلات میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

386

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلع قلات کے علاقے جوہان میں واقع قابض فورسز کے کیمپ پہ ہمارے سرمچاروں نے سات اگست بروز پیر کو تین 12 BM داغے جو قابض فورسز کے کیمپ کے اندر گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔

ترجمان نے کہاکہ حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، حملے کے بعد ہمارے سرمچار اپنے محفوظ مقامات تک پہنچ گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کے مقصد کے حصول تک دشمن پہ جاری رہینگے۔