زامران اور مزن بند میں پڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری

556
فائل فوٹو

جمعرات کی صبح سے دشت اور تمپ کے درمیان میں واقع مزنبند اور زامران کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دشت اور تمپ دونوں طرف سے فورسز مذکورہ پہاڑوں میں بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیاروں کی پروازیں صبح سے جاری ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ بلیدہ سے دو پہر کے وقت مزید پاکستانی فورسز کی گاڑیاں زامران کے پہاڑوں کی طرف روانہ ہوئے ہیں ۔

تاہم عسکری حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے اور ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔